کابل میں امریکی سفیر کارل ایکن بیری نے منصوبے کے باضابطہ افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ یہ افغانستان کے ساتھ واشنگٹن کی طویل مدتی کمٹمنٹ کا اظہار ہے۔ ایکن بیری نے بتایا کہ گزشتہ سال کے دوران سفارت خانے نے اپنے سویلین عملے کی تعداد تین گنا تک بڑھالی ہے اور عمارت میں توسیع کے بعد اضافی اسٹاف کو دفاتر اور رہائش میسر آئے گی۔پچھلے دو سال کے دوران امریکا نے کابل میں موجود سفارتی تنصیبات،مزار شریف اور ہرات کے قونصل خانوں میں توسیع کے سلسلے میں اناسی کروڑ ڈالر کے ٹھیکوں پر دست خط کیے ہیں۔ اِن میں سفارت خانے کی توسیع کا منصوبہ بھی شامل ہے جو جون دو ہزار چودہ میں مکمل ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110